ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر تیز بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی اور گرد ونواح میں ایک بار پھر تیز بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور مضبوط سسٹم 14 سے 18 جولائی کے دوران سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، حیدرآباد کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے جنوب میں اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر بادل بن رہے ہیں، جو کئی علاقوں میں موسلادھار بارش برساسکتے ہیں، جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری اقدامات کریں، کیونکہ بارشوں کا یہ سسٹم کم از کم 18 جولائی تک برقرار رہے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں