ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابرغوری انسداد دہشت گردی عدالت میں‌ پیش، ایم کیو رہنما بے گناہ قرار

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس نے اشتعال انگیز تقریر میں تالیاں بجانے اور سہولت فراہم
کرنے کے کیس میں‌ ایم کیو ایم رہنماء بابر غوری کو بے گناہ قرار دے دیا.
پولیس نے بابر غوری کو عدالت میں پیش کردیا. پولیس کے مطابق بابرغوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے.
جس پر عدالت نے رپورٹ مسترد کردی اور حکم دیا کہ قانون کے مطابق رپورٹ بنا کر لائی جائے.
عدالت نے کہا اگرآپ کو شواہد نہیں ملے اور ملزم کا مقدمے میں نام نہیں تو اسے رہا کیوں نہیں کیاِ

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری آج کراچی کیوں پہنچ رہے ہیں؟

عدالت نے تفتیشی افسر کو 20 منٹ میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا. پولیس بابر غوری کو بکتر بند
گاڑی میں بیٹھا کر واپس لے گئی.
عدالت نے تفتیشی افسر کے نام کی آواز لگوائی لیکن وہاں کوئی موجود نہیں تھا عدالت نے تفتیشی افسر کو دوبارہ
طلب کرلیا.

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں