ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ ندی میں ڈوب کر 2 بچیاں جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ندی میں ڈوب کر 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق جوکھیو گوٹھ میں ندی میں گرکر 2 بچیاں  لاپتہ ہوگئیں، اہل محلہ نے اپنی طور پر کوشش کی لیکن ناکامی پرریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں نے کارروائی بچیوں  کی لاشیں نکال لی۔ پولیس نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے لاشیں اسپتال پہنچائی جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ نے بتایا کہ متوفیاں کی شناخت 12سالہ دعا دختر نبی بخش اور 8سالہ حفصہ بنت  جمشید کے نام سے ہوئی ہے، متوفیاں کی مائیں ندی میں کپڑ ے دھونے گئی تھیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسحاق جوکھیو گوٹھ کی زیادہ ترخواتین کپڑے دھونے ندی کے پاس جاتی ہے، بچیوں کی مائیں کپڑے دو ھو رہی تھی اور متوفیاں بچیاں کھیلتے ہوئے ندی میں گرگئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں