ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل پہنچ گئے

تل ابیب: امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل پہنچ گئے۔

اسرائیل پہنچنے پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو مزید آگے بڑھائیگا، امریکی انتظامیہ امریکا اسرائیل روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے  پرعزم ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دو روزہ دورے میں صدر جوبائیڈن بیت المقدس میں اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر جمعے کو مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملیں گے۔اسرائیل کے بعد امریکی صدر کل براہ راست پرواز سے سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے، خیال رہیکہ جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں