ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حجاج کرام کی واپسی کے لیے پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز

پی آئی اے کی حجاج کرام کو وطن واپس لانے والی پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے کراچی رات ایک بجے پہنچے گی ۔ پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کی 739 جدہ سے لاہور 14 جولائی کی صبح 2 بجے پہنچے گی۔
14 جولائی کے روز پی ائی اے کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور آئیں گی۔
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج وطن واپس آئیں گے۔
ان حجاج کرام میں 17ہزار 200 حجاج سرکاری سکیم اور 10 ہزار 8 سو 80 حجاج پرائیوٹ سکیم کے تحت روانہ ہوں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔پی آئی اے نے وفاقی وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر سٹی چیک ان کا نظام بھی متعارف کروایا ہے۔
سٹی چیک ان کے ذریعے سرکاری سکیم والے حجاج کرام ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل ہی بورڈنگ کارڈ حاصل کرلیں گے اور سامان جمع کروا دیں گے۔
اس نظام کے تحت ائیرپورٹ پرواز سے 12 گھنٹے قبل پہنچنے اور لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں