ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ون ڈے سپر لیگ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

دبئی: ون ڈے سپر لیگ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ورلڈ کپ 2023 کیلیےکوالیفائنگ کا درجہ رکھنے والی آئی سی سی سپر لیگ میں بھی پاکستان کی چوتھی پوزیشن اس وقت خطرات کیزد میں ہے، نیوزی لینڈ نے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سپر لیگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، اس کے پوائنٹس کی تعداد 80 ہوگئی ہے#

آئرش سائیڈ کے ساتھ پہلا میچ کافیسنسنی خیز ثابت ہوا جس میں کیوی ٹیم اپ سیٹ شکست سے بال بال بچی تھی، دوسرے مقابلے میں فن ایلن اورٹام لیتھم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ آئرش ٹیم فتح کے قریب بھی نہ پہنچنے پائے، آئرلینڈ کی ٹیم 216 رنز پر آﺅٹہوگئی تھی، جواب میں مارک ایڈیئر نے مارٹن گپٹل اور ول ینگ کو آؤٹ کرکے کیوی ٹیم پر دباﺅ بڑھایا تاہم ایلن نے60 رنز بناکر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیا۔نیوزی لینڈ 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصلکرچکا#

تیسرے میچ میں فتح سے کلین سوئپ کے ساتھ کیویز کے سپر لیگ پوائنٹس چوتھے نمبر پر موجود پاکستانکے برابر 90 ہوجائیں گے، گرین شرٹس نے یہ پوائنٹس 15 میچز کھیل کر حاصل کیے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے 8 ہیمیچز میں اتنے پوائنٹس جوڑ لیے، مزید ایک فتح سے وہ پاکستان سے آگے نکل سکتے ہیں۔ٹاپ پربدستور انگلینڈ کیحکمرانی ہے، اس کے پوائنٹس کی تعداد 125 ہے، 120 پوائنٹس کے ساتھ بنگلادیش دوسرے جبکہ 100 پوائنٹس کیحامل افغان ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت فی الحال 12 میچز میں 79 پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر سنبھالے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں