ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول پر آئندہ  6ماہ میں  50روپے فی لیٹر ٹیکس لگے گا، حماد اظہر

لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرول پر اگلے 6 ماہ کے اندر 50 روپے فی لیٹر ٹیکس لگے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے مہنگائی پیکج پر منصوبہ تیار کر لیا ہے، چور دروازے سے اقتدار پر مسلط ہونے والی حکومت عوام کے لیے کوئی بھی ریلیف نہ منوا سکی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیاہے، حکومت غریب کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، آئے روز اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے، دہاڑی دار طبقے کے لیے چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں