ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کا امریکی دعویٰ

واشنگٹن :  امریکی فوج کی ‘ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے) نے اعلان کیا کہ اس نے دفاعی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹنز’ کے تیار کردہ ہائپر سونک میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔

امریکہ کا یہ اعلان ان خدشات کے درمیان آیا ہے کہ اس کے حریف روس اور چین کے پاس کہیں زیادہ جدید ہائپرسونک میزائل سسٹم موجود ہیں۔

ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے) نے بتایا کہ زمین سے مار کرنے والے اس ہائپر سونک میزائل کا تجربہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں سینڈز میزائل رینج میں کیا گیا۔

ادھر کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک الگ ٹیسٹ میں، ایئر فورس نے ایک دیگر ہائپرسونک ہتھیار کا تجربہ کیا۔ اس کا نام ‘ایئر لانچڈ ریپڈ ریسپانس ویپن’ (اے آر آر ڈبلیو) رکھا گیا ہے۔امریکی فوج نے ان کامیاب تجربات کا اعلان، اس سے قبل ایسی بعض ناکام کوششوں اور اس کی تیاری میں بڑھتے ہوئے اخراجات پر خدشات کے بعد کیا ہے۔

The post ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کا امریکی دعویٰ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں