ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، سندھ میں 590 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل ہی 590 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی کو ہوگا، تاہم انتخابات سے قبل ہی صوبے میں 590 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ امیدوار حیدرآباد سے منتخب ہوئے ہیں جہاں 134 امیدوار بلامقابلہ ہی اپنی سیٹوں پر قبضہ جما بیٹھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع میں 6 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق ملیر جب کہ کورنگی اور کیماڑی سے ایک ایک امیدوار منتخب ہوگیا ۔ سجاول میں 100، ٹھٹھہ میں 85 اور دادو میں 70 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں