ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں عمر جاوید کی بازیابی کے لیے آپریشن، 5دہشتگرد ہلاک حوالدار شہید

بلوچستان کے علاقے زیارت میں لیفٹننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گزشتہ شب
دہشت گردوں کی کمیں گاہ کی صفائی کے لیے سیکیورٹی فورسسز نے خوست کے قریب خلافت پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہو گئے۔ کارروائی میں سیکیورٹی فورسسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 5 دہشت
گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عمر جاوید کی بازیابی تک علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔ یاد رہے گزشتہ روز دہشت گردوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ میں کام
کرنے والے لیفٹنٹ کرنل لئیق بیگ مرزا اور ان کے عزیز عمر جاوید کو زیارات میں قائداعظم کی رہائش گاہ کا دورہ کر کے کوئٹۃ واپسی
پر وارچوم کے قریب اغوا کر لیا تھا۔

اطلاع ملنے پر فوج کے متحرک دستہ نے فوری دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور مانگی دم کے قریب ان کی کمین گاہ تک پہنچ گئے ۔ سیکیورٹی
فورسسز نے جیسے ہی ان گھیرا تنگ کیا دہشت گردوں نے لئیق بیگ مرز ا کو شہید کر دیا اور ان کے کزن عمر جاوید کو ساتھ لے
کر فرار ہو گئے تھے۔ اس دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں