ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن کا دورہ، امریکا اور سعودی عرب کے مابین 18 معاہدے

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر جو بائیڈن کے مابین ملاقات گزشتہ روز جدہ کے قصر السلام میں ہوئی جس میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 18 نئے معاہدے ہوئے ہیں، ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سعودی وزیر مملکت، رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان بھی موجود تھے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 18 نئے معاہدے ہوئے ہیں جن کا تعلق سرمایہ کاری ،توانائی اور صحت کے شعبوں سے ہے۔ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان آئی سی ٹی، توانائی اور صحت کے شعبوں میں مشترکا تعاون کی راہیں کھلیں گی۔ایک معاہدے کا تعلق چاند اور مریخ پر مزید تحقیق کے لیے مشترکا کوششیں کرنا ہے۔

The post بائیڈن کا دورہ، امریکا اور سعودی عرب کے مابین 18 معاہدے appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں