ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں اقدام قتل واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

لاہور میں تھانہ مانگا منڈی کی حدود میں دن دھاڑے اقدام قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
معمولی تلخ کلامی پر شہری علی رضا کو دن دھاڑے گولی مار دی گئی۔ تھانہ مانگا منڈی نے مقدمہ درج کرلیا لیکن
تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
کیس کے مرکزی ملزم فیصل غفار نے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی جس پر ایڈیشنل سیشن جج لاہور طارق محمود
نے سماعت کی۔
کیس میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر معزز عدالت کا انویسٹی گیشن افیسر تھانہ مانگا منڈی پر اظہار برہمی۔
آج کی سماعت پر مدعی کی طرف سے رانا نعمان اشرف ایڈووکیٹ اور رضوان نواب عدالت میں پیش ہوئے اور
عدالت کو واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج فراہم کی۔
رانا نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ابھی تک مدعی کے ساتھ کوئی تعاون نہ کیا عدالت نے
آیندہ سماعت 17 اگست تک ملتوی کر کے آئی اؤ کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں