ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کورونا میں مبتلا ہوگئیں

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پرپیغام میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’ کووڈ پازیٹو‘ کا ٹوئٹ کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا۔ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اورسیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔مریم نواز نے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دورے کئے تھے اور کل لاہور اورملتان میں کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں