ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

گال: پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (آج)ہفتہ سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا،قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی،

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسراٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا ، پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیںجبکہ سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونا رتنے کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،

واضح رہے پاکستان نے آخری بار 2015 میں مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی،دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں جس کی وجہ سے کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں