کراچی: 24جولائی کراچی کے مستقبل کا اہم اور تاریخی دن ہوگا۔ کراچی کی عوام جانتے ہیں کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے دھنی بخش گوٹھ اور گلشن معمارکے دورہ الیکشن آفس پر شرکا سے خطاب میں کیا۔
انہوں نیکہا کہ پی پی پی نے روٹی کپڑا اور مکان پر سیاست کی،مگرسندہ پر مسلسل کی،مگر سندھ مسلسل 14 برس سے حکومت میں ہونے کے باوجود عام آدمی بنیادی ضروریات زندگی فراہم نہیں کرسکتی۔
ایم کیوایم بااختیار تھی گورنر ان کا تھا وزیراورمشیران کے تھے ان سب کے باوجود انہوں نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی کے 14 ایم این اے اور30 ایم پی ایز منتخب ہوئے انہوں نے بھی کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نیکہا کہ چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا،قوم جاگیرداروں،وڈیروں اور کرپٹ سیاست دانوں کو گھربھجے گی ،اور جماعت اسلامی کی کامیابی سے شہر ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔