ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما کو پنجاب میں داخل کروانے کے الزام میں تین افراد گرفتار

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے آزاد کشمیر کے رہنما مقبول گجر کو پابندی کے باوجود پنجاب میں داخل کرانے پر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماء مقبول گجر کی لاہور میں انٹری پر جوہر ٹاؤن پولیس نے مقبول گجر کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر انہیں حراست میں لیا۔ پولیس نے شہریار، حنیف اور صداقت کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

مزید پڑھیں: مقبول گجر داخلے پر پابندی کے باوجود لاہور پہنچ گئے

دوسری جانب پولیس نے گرفتاریوں کو مقبول گجر کی انٹری سے منسوب کرنے کی تردید بھی کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان الیکشن کمیشن کے حکم کے ضابطہ اخلاق کے خلاف گھر گھر الیکشن مہم چلا رہے تھے، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں