ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گھر کی دیوار گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق

 کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں شام کے وقت چلنے والی تیز ہوا کے باعث شاہ فیصل کالونی میں مکان کی دیوار گری، جس کے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہوئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ مکینوں کی بڑی تعداد ملبے سے بچوں کو نکالنے کے لیے پہنچی، اسی اثنا ریسکیو ادارے کے رضا کار بھی پہنچے جنہوں نے لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کےمطابق دونوں متوفین آپس میں کزن  اور ایک ہی گھر کے رہائشی تھے، جن کی شناخت 6 سالہ ارحم اور 8 سالہ عاطیر کے نام سے کی گئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں