ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں وزرا اور پارلیمانی ممبران کے قیام کردہ ہوٹَل کے جوار میں خود کش حملہ

جنوبی صومالیہ کے وسطی شبیلا علاقے میں واقع شہر سیوہر میں وزرا اور پارلیمانی نمائندوں کے قیام پذیر ہونے والے ایک ہوٹل کے قریب ایک خودکش حملہ کیا گیا ۔

ایک پولیس افسر نے  اپنا نام ظاہر نہ  کرنے کی شرط پر پریس کو ایک بیان میں کہا،

"خودکش حملہ آور نے بم سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جسے وہ چلا رہا تھا۔ یہ حملہ دارالحکومت موغادیشو سے 90 کلومیٹر شمال میں صوبہ ہرشابیلے کے شہر میں نور ڈور ہوٹل کے قریب ہوا۔

اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں بعض افراد  ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

باور رہے کہ دہشت گرد تنظیم الشباب اکثر  و بیشتر صومالیہ میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے  دہشت گرد کاروائیاں کرتی رہتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں