ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہاٹ میں‌ پکنگ کے دوران دوست نے اپنے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا

کوہاٹ کے نواحی پہاڑی علاقے بلندر میں دوست نے فائرنگ کر کے اپنے تین دوستوں کو قتل کر دیا. چاروں دوست
پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے ہوئے تھے۔
کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے بلندر سنی خیل میں ایک دوست نے فائرنگ کر کے اپنے تین دوستوں
کو قتل کردیا. پولیس کے مطابق چاروں دوست پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے ہوئے تھے۔
مرنے والوں میں میکائیل ،نجیب اور پتو شامل ہیں۔ چاروں دوستوں کا تعلق درہ آدم خیل کے گاؤں شیراکئی سے ہے۔

ملزم وسیم موقع سے فرار ہو گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ بلندر درہ آدم خیل اور
اورکزئی کے پہاڑی سلسلے پر واقع ایک سر سبز علاقہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں