ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اتحادی حکومت عوامی تائید کھوچکی ہے، سینیٹر مصطفی کھوکھر

لاہور: سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ حکومت کرنے کی بجائے فورا الیکشن کروا دینے چاہئے، ضمنی الیکشنز سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے۔

اپنے بیان میں  مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ایک فریش مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت کو ہی کرنی چاہئے مشکل فیصلے وہ حکومت کرے جس کے پاس پانچ سال کا مینڈیٹ ہو۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ ہو نہیں سکتا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہو اور عوام ہمارے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈالیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ابھی تک ذہنی طور پر نوے کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہیں، آبادی میں نوجوانوں کا تناسب، کرپشن گا تدارک، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دور حاضر کی سیاست کے لازمی جزو ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں