کراچی: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 217 روپے سے تجاوز کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 217 روپے سے تجاوز کرگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 31 پیسے اضافہ کے بعد 217 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں 3 روپے 5 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 216 روپے پر بند ہوا تھا۔