ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی ٹیم کا دورہ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کا جائزہ وفد پاکستانپہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہیں جو کراچی،لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے دورے کریں گے اور پاکستان میں سیریز سے قبل انتظامات کا جائزہ لیںگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبالکیا۔ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچزکیلئے پاکستان آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں۔

دووینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈکے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹیمیچز ہوسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کے حتمی شیڈول کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں