ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: سال کے پہلے نصف میں یورپ سمیت 97 ممالک کو چائے برآمد کی گئی

ترکی نے رواں سال کے جنوری سے جون کے دورانیے میں برّاعظم یورپ سمیت 97 ممالک کو چائے برآمد کی۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمد کنندگان یونین DKIB کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے نصف میں ترکی نے 97 ممالک کو 3 ہزار 652 ٹن چائے کی برآمد سے ایک کروڑ 22 لاکھ 34 ہزار 737 ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا ہے۔

اعداد و شمار کی رُو سے برآمدی جنس کی مقدار اور مالیت گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں بالترتیب 41 فیصد اور 19 فیصد زیادہ رہی۔

جن ممالک کے ہاتھ سب سے زیادہ چائے فروخت کی گئی ان میں بیلجئیم، برطانیہ اور جرمنی سرفہرست  رہے۔

سال 2022 میں روایتی گاہکوں میں کیمرون، گیمبیا، ایرٹرے، کینیا، ایستونیا اور مایوٹے کا اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں