ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماقت ہوئی تو ایران سازش کے مرکز کو تباہ کر دے گا،ایرانی بحریہ

تہران: ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن کوئی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کرے یا اسلامی نظام کے خلاف جارحیت کرے تو سازش کی جڑ کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریئر ایڈمرل علی تنگسیری نے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی غلطی یا احمقانہ اقدام کیا یا اسلامی نظام کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش تو ہم اس کو اور ان کے آلہ کاروں کو سخت سبق سکھائیں گے اور ہم اس سازش کے مرکز کو تہس نہس کر دیں گے۔

ایڈمیرل تنگسیری نے مسلمانوں کے مابین اتحاد اور بھائی چارے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے اہم علاقے کی سلامتی کو برقرار کرنے کی ہمسایہ ممالک میں صلاحیت موجود ہے اور علاقے میں سکیورٹی کی فراہمی کیلئے غیر علاقائی ممالک کی موجودگی کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں