ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے بجلی7روپے 91پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7روپے 91پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، جس پر کل سماعت کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کے لے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے ۔ حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

اس سلسلے میں جولائی سے بجلی 3روپے 50پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے ۔اگست سے بجلی مزید 3روپے 50پیسے فی یونٹ جبکہ اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91پیسے فی یونٹ مزید بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

قبل ازیں نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، جس کے بعد حکومت نے اب یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں