ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف اور آصف زرداری نے خفیہ ملاقات کیوں کی؟

حکمران اتحاد کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان خفیہ ملاقات کا
انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق خفیہ ملاقات رات گئے لاہور میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورت حال
پر تبادلہ خیال کیا، آصف زرداری نے فی الحال حمزہ شہباز کو استعفی دینے سے روک دیا ہے۔

شہباز شریف ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد حمزہ کو استعفی کا کہہ چکے تھے، آصف زرداری کا موقف ہے کہ آپ
کسی بھی معاملے میں جلد بازی نہ کریں سیاست میں کئی آپشنز ہوتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں مل کر بہتر فیصلے کرینگے، دونوں رہنماؤں کا آنے والے دنوں میں عمران خان
کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس بھی دائر کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں