ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے ضمنی انتخابات میں 5سیٹیں ہاری ہیں، وزیر اطلاعات

لاہور: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں 5سیٹیں ہاری ہے،عمران خان چاہتے تھے کہ وہ ساری سیٹیں جیت جائیں،عمران خان ملک کو دیوالیہ کروانا چاہتے تھے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جس دن بیرون ملک سازش کا پتہ چلا اس دن کیوں نہیں عوام کو بتایا سازش پتہ چلنے پر عمران خان نے اسمبلیاں کیوں نہیں تحلیل کی ،عمران خان نے ملکی معیشت داخلہ اور خارجی پالیسی کو تباہ کردیا ۔ عمران خان فارن فنڈ نگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہورہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کے خلاف بیان دے رہے ہیں ۔ جس سیاسی مخالف نے عمران خان کے خلاف بات کی اس سے سزائے موت کے چکیوںمیں ڈال دیا گیا عمران خان بطور وزیراعظم ملک میں مہنگائی کا طوفان لائے ، عمران خان کو جتنا کھلا چھوڑیں گے اتنا اداروں پر حملہ آور ہوگا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام اداروں کو چاہئے کہ عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے ، عمران خان نے پارٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کی ،فارن فنڈنگ کیس 8سال تاخیر کا شکار رہا ، اس پر فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا سٹیٹ بنک کا ریکارڈ وہی ہے جو 8سال قبل جمع کرایا گیا تھا ۔ عمران خان سمجھتا ہے کہ وہ ہر قانون اور آئین سے بالا تر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتا ہے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ جلد آنا چاہیے ، عمران خان کا وطیرہ ہے کہ جھوٹ کو اتنی بار بولو کہ وہ سچ لگنے لگے ، عمران خان کو دکھ ہے کہ شہبا زشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا میںنے پہلے ہی کہا تھا کہ غور سے سن لو۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن تب ہوگا جب موجودہ حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے ۔ یہ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے عمران خان کے پاس موقع تھا جب وہ اقتدار میں تھے ، اس وقت وہ لوگوں کے ترلے اور منتیں کررہے تھے ۔ اس لئے عمران خان نے الیکشن کال نہیں کیا عمران خان کا مسئلہ الیکشن نہیں بلکہ ملک کی تباہی ہے ، عمران خان کا مسئلہ فاسشٹ اور ہٹلر مائنڈ سیٹ ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عوام کو بات سمجھنی پڑیگی میری تمام اداروں سے گزارش ہے کہ عمرا ن خان جن ادارون پر حملہ آور ہورہا ہے ، وہ پیس منٹ کا مریض ہے ،عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے ، عمران خان وہ جانور ہے جس کا دماغ، کان اور زبان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے ، عمران خان کو جتنا کھلا چھوڑیں گے ، اتنا پاؤں پھیلائے گا۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون موجود ہے جو ایسے آئین شکنی کرنے والے خلاف کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے پنجاب میں بھاری اکثریت اب بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہے ،ہماری حکومت ہر وہ کام کریگی جو ملک اور عوام کی بہتری کے لئے ہوگا ۔ یہ مہنگائی کی باتیں کرتے ہیں۔ جبکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کے باوجود ضمنی انتخابات میں 40فیصد ووٹ مسلم لیگ ن کو پڑا، عوام مسلم لیگ نے کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے ، عوام ریاستی طاقت کے باوجود گزشتہ حکومت نوازشریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکی ،مسلم لیگ ن نے پنجاب میں صاف وشفاف ضمنی انتخابات کروائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں