ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ مثبت پیشرفت قرار، موڈیز کی نئی رپورٹ

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے کومثبت پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کی راہ ہموار ہوگئی

اوراب پاکستان کو دیگر ممالک،مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز ملنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاہدے سے پاکستان کے گرتے زرمبادلہ ذخائر پر شدید دبا میں کمی آئے گی۔ رپورٹ میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی سے سماجی و سیاسی خطرات میں اضافے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ بھی قرار دیا گیا کہ

عام انتخابات سے پہلے پیٹرولیم لیوی اور بجلی ٹیرف میں اضافہ مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں اگلے سال خسارہ کم ہو کر ساڑھے 3 سے 4 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں