ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کا موسم ملک کے دیگر حصوں سے بہتر کیسے ممکن ہوا؟

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو عمان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا ہے۔
سندھ کے بیشترعلاقوں میں اگلے 3 سے 4 روز کے دوران موسم خشک رہے گا لیکن دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں
آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

ساحلی علاقوں میں بونداباندی ہونے کی توقع ہے کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران سمندری(جنوب مغربی) ہوائیں
بحال رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 33سے35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
شہر پر منڈلانے والے بادل فی الحال چھٹ چکے ہیں آج بارش کا کوئی خاص امکان نہیں، بدھ سے دوبارہ ہلکی بارش
ہو سکتی ہے۔ اس وقت کراچی کا موسم پورے ملک کے مقابلے میں نسبتا بہتر ہے۔
دنیا کے بیشتر ملک ان دنوں ریکارڈ گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ برطامیہ میں ریکارڈ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پارہ پہنچ چکا
ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں