ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: جولائی کے صارف ٹرسٹ انڈیکس میں 7،4 فیصد اضافہ

ترکی میں ماہ جولائی کے صارف ٹرسٹ انڈیکس میں ماہانہ سطح پر7،4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترکی محکمہ شماریات نے ماہِ جولائی کے صارف ٹرسٹ انڈیکس کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔

ترکی محکمہ شماریات اور مرکزی  بینک کے تعاون سے کئے گئے "صارف رجحان” سروے کے نتائج کے مطابق موسمیاتی اثرات سے پاک صارف ٹرسٹ انڈیکس رواں سال ماہِ جولائی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 7،4 فیصد زیادہ رہا ہے۔

رواں سال ماہِ جون کا 63،4 فیصد ٹرسٹ انڈیکس ماہِ جولائی میں بڑھ کر68 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جون کے مہینے میں فی کنبہ مادی صورتحال کا انڈیکس 44،5 فیصد تھا جو ماہِ جولائی میں 4،2 فیصد اضافے سے 46،4 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

آئندہ 12 مہینوں کے ‘فی کنبہ مادی حالت توقعات’ کا انڈیکس جون میں 59،9 تھا جو ماہِ جولائی میں 67،2 تک پہنچ گیا ہے۔

جون میں 61،6 فیصد 12 ماہ  کا ‘مادی صورتحال انڈیکس’ 15،2 فیصد اضافے سے رواں مہینے میں 70،9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں