ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ: بلدیاتی و ضمنی انتخابات میں اضافی سیکورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ

کراچی : کراچی اور حیدرآباد کے لیے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور قومی اسمبلی کے حلقہ NA-245 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے منگل کو اعلیٰ سطح  اجلاس ہوا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کی۔انہوں نے کہا ہے کہ آر آر ایف،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ بطور اضافی نفری فراہم کی جائے۔لوکل باڈیز اور ضمنی الیکشن کے موقع پر سرویلینس اور بروقت ایکشن پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔

انہوں نے سپیشل برانچ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ حساس پولنگ اسٹیشن کے اطراف کے ایریاز میں کڑی نگرانی،ریکی اور خفیہ سراغ رسانی/ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکش کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔دونوں مرکزی شہروں کی پولیس بین الاضلاعی سطح پر باہم روابط کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالےدیگر اداروں/ایجنسیوں سے بھی مربوط روابط کو ممکن بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی حوالے سے معلومات کی بروقت تصدیق اور فالو کرنے کے عمل کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔پولنگ اسٹیشن پر شہریوں،پولنگ اسٹاف اور دیگر اسٹاف کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں متعلقہ ایس ایچ اوز اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقوں میں ہنگامہ آرائی یا ناخوشگوار واقعات کے حوالے سے ممکنہ افواہوں کے سدباب کو متعلقہ پولیس بہترین حکمت عملی اور لائحہ عمل سے یقینی بنائیگی۔

پیٹرولنگ کے عمل کو پولنگ اسٹیشن کے اطراف اور قریبی علاقوں میں مزید غیرمعمولی بنایا جائے۔کیوآرایف/ریزرو پلاٹونز کو بھی تیار حالت میں رکھا جائے۔دستیاب افرادی قوت اور وسائل کے بہترین استعمال سے لوکل باڈیز اور ضمنی الیکشن کے جملہ امور کو کامیاب اور پرامن بنایا جائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ،ڈی آئی جی حیدرآباد نے اجلاس میں بریفنگ دی دیتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز/ضمنی الیکشن کنٹی جینسی پلان اور آئی جی سندھ کی رہنما ہدایات پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کرانیکی یقین دہانی۔دستیاب اور درکار افرادی قوت کے بارے میں بھی آئی جی سندھ کو بتایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں