لاہور: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کا 103 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق صدر جنرل ریٹائرڈعارف حسن کی زیر صدارت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے)کا سولہواں اجلاس ہوا۔پی او اے نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمزاور ترکی میں ہونے والے اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے لیے ایتھلیٹس اور آفیشلز کا اعلان کردیا۔
کامن ویلتھ گیمز میں 103 رکنی قومیدستہ شرکت کرے گا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی )56 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات برداشت کرے گا جبکہ پی او اےاور نیشنل فیڈریشنز 27 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات برداشت کریگی،بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی دستے میں واپسی ہوئی ہے جن کےاخراجات پی ایس بی کی جگہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن برداشت کرے گی،
بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے احتجاج کے بعد پی او اے نے بیڈمنٹن ٹیم کو دستے میں شامل کروایا،ویمن کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی دستے کے اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔ پاکستانی ایتھلیٹس 13 گیمز میں حصہ لیں گے،برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک شیڈول ہے ۔برمنگھم گیمز کے لیے قومی دستہ 23 جولائی کو برمنگھم روانہ ہوگا۔