ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں 24 سے 26 جولائی تک شدید بارشوں‌ کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 سے 26 جولائی تک شدید بارشوں‌ کی پیش گوئی کر دی ہے. مون سون کا تیسرا
سسٹم پورے سندھ پر 23 جولائی سے اثر انداز ہو گا. اس دوران 24 جولائی کو کراچی سمیت سندھ میں‌ بلدیاتی انتخابات
بھی ہورہے ہیں.

بارش کا نیا اسپیل بلدیاتی انتخابات کو بھی متاثر کر سکتا ہے. محکمہ مومسیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مون سون کا
یہ سسٹم 15 اگست تک بارشیں برساتا رہے گا.
اس مرتبہ پہلے سے زیادہ بارشوں‌ کی پیش گوئی کی گئی ہے. 15 اگست کے بعد ستمبر تک بارش کا ایک اور سسٹم
داخل ہو گا.
کراچی وہ بدقسمت شہر ہے جہاں لوگ بارش سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اپنے گھر بار بچانے میں لگ جاتے
ہیں کیونکہ شہر پر حکمرانی کرنے والوں نے کبھی اس کی بہتری کے لیے کوئی کام کر کے نہیں دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں