تہران : ترکی کے صدر رجب طیب اردو ان نے کہا کہ خطے کے مستقبل میں علیحدگی پسندی اور دہشت گرد گروہوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردو ان نے کہا کہ ہمارے خطے کے مستقبل میں علیحدگی پسندی اور دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
رجب طیب اردوغان نے کہا کہ خطے کے مستقبل میں علیحدگی پسندی اور دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بحرانِ شام سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سب سے اہم چیز دہشتگردی ہے اور ہمیں “YPG”، “PKK” اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کو مسلسل جاری رکھنا چاہیے کیونکہ وہ عراق میں علیحدگی پسند سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ان دہشت گردوں جن کے ہاتھ لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اور ہمیں امید ہے کہ شام کا بحران باآسانی حل ہو جائے گا تاکہ اس سلسلے میں ایک دوسرے سے مشاورت کر سکیں۔
رجب طیب اردوغان نے شام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہم سب کو تشویش ہے اور شامی تارکین وطن کو انسانی وقار اور سلامتی کے ساتھ اپنے ملکوں میں لوٹنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کیے گئے فیصلے شام کے بحران کے حل اور آستانہ عمل کی پیشرفت میں مددگار ثابت ہوں گے۔