لندن: عا لمی سطح پر توانائی، پیٹرول، کھانے کا تیل،غذائی اجناس اور روز مرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں اضا فہ کے باعث برطانیہ میں مذید مہنگائی میں اضافہ کا سلسلہ تھم نہ سکا جو تیزی کے ساتھ بڑھ کر 9.4 فیصد تک پہنچگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی میں اضافہ کے باعث کم آمدن اور تنخواہ دار افراد پس کر رہ گئے ہیںاور ان کی زندگی کاگزر بسر مشکل ہوگئے ہیں۔
برطانوی اعدادوشمار کے مطابق، مئی کے مہینے میں مہنگائی میں اضافہ9.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا جس نے2 198کی مہنگائی کا رکارٹ بھی توڑ دیا تھااور ماہ جون میں برطانیہ میں مہنگائی میں تیزی کے ساتھ اضافہ 9.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو 40 سال کی بلند ترین سطح ہے۔
اعدادوشمار نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال میں مہنگائی میں اضافہ11 فیصد تک جائے گا۔
دریں اثنا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روز مرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہ کی قدر 2001 کے بعد سب سے تیز رفتاری سے گر رہی ہے۔