ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا نے ایشیاء کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

کولمبو: سری لنکا نے ایشیاء کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی، اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو بتادیا  کہ ایشیاء کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

اطلاعات کےمطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی سےمعذرت کرتےہوئے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا ۔ سری لنکن  کرکٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے سبب ایشیاء کپ کرانا ممکن نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی معذرت کے بعد متحدہ عرب امارات میں ایشیاء کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ایونٹ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور ملک بھی ہو سکتا ہے۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کے لیے سری لنکا پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بات چیت کرے گا، ایشیاء کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں