ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 مقدمات میں ان کی عبوری ضمانتوں میں 30 جولائی تک توسیع کر دی۔

عمران خان نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بھی ضمانت کے لیے رجوع کر لیا جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کا سیاسی معاملہ ہے لیکن ملزم کا پیش ہونا بھی ضروری ہے۔

سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ نمبر 425 میں فریش ضمانت ہے اس کے لیے ملزم پیش ہو گا تو حکم جاری کروں گا، جس پر جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ فریش ضمانت کی درخواست بھی آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

عدالت نے مقدمہ نمبر 425 میں درخواست ضمانت کی بھی سماعت 30 جولائی کو مقرر کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں