ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں: وزیر دفاع خواجہ محمدآصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ پاکستان اور ترکی  کے درمیان مذہب، ثقافت، اقدار، تہذیب ، تاریخی روابط، باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ ترکی  کے سفیرمہمت پاچاجی کے ساتھ گفتگو میں کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں وزیر دفاع کے دفتر میں ان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر وزیر دفاع نےعلاقائی اور عالمی ابھرتی ہوئی صورتحال بارے مشترکہ مفاہمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی  کے درمیان مذہب، ثقافت، اقدار، تہذیب ، تاریخی روابط، باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کشمیر اور پانی کے بحران کا بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں مرکزی کردار ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت خطے میں دیرپا امن کے لیے ان کا منصفانہ حل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی  کے باہمی تعلقات کو اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل ( ایچ ایل ایس سی سی) کے فورم اور اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ میٹنگز کے تحت ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔

وزیر دفاع نے اس حقیقت کو بھی سراہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی مشغولیت ،دفاعی وصنعتی تعاون اور تربیت، وفود، کورسز اور مشترکہ مشقوں کے باقاعدہ تبادلے کے ذریعے پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔دونوں رہنما ئوں نے سلامتی، انسداد دہشت گردی اور خطے میں ترقی پذیر صورتحال سے نمٹنے سمیت مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں