ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، پرویز الہیٰ اور مونس کا ملنے سے انکار

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچے تو انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے اور 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین سے یہ تین روز میں دوسری ملاقات ہے۔

مزید پڑھیں: ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں خرید وفروخت کی سیاست نہیں کرتا ہے، آصف زرداری

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور ق لیگ کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے بعد سابق صدر نے صحافیوں کے سامنے مسکراتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا اور کوئی بھی بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرکے واپس چویدری شجاعت کے پاس آئے اور پھر چوہدری پرویز الہیٰ و مونس الہیٰ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی آمد کا سن کر پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ گھر سے باہر چلے گیے اور ملاقات سے انکار کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں