لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، اجلاس 3 گھنٹہ تاخیر سے شروع کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کو پولیس نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، ایک بڑی تعداد اسمبلی کے باہر موجود ہے۔
پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا فیصلہ آج ہو گا، مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز یا ق لیگ کے رہنما پرویز الہی میں سے کوئی ایک آج تخت پنجاب کا حکمران بنے گا، اسمبلی کا اجلاس چار بجے شام شروع ہونا تھا تاہم ڈھائی گھنٹہ تاخیر کے بعد بھی اجلاس تاحال شروع نہ ہو سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں تاخیر پر کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، اجلاس میں تاخیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی آئی نے 186ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم میں پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے اور ارکان اسمبلی کو کمیٹی روم سے باہر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔