ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک زرداری سب پہ بھاری، حمزہ شہباز کی کامیابی پر بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کے مابین وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے حتمی نتیجے پر اپنے ٹوئٹ میں ایک زرداری سب پہ بھاری لکھ دیا۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر دلچسپ پیغام جاری کیا۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں پرویز الٰہی کہ 186 جب کہ حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے جب کہ ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی کامیابی کا اعلان کیا۔

حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی بلاول بھٹو زرداری نے ایک زرداری سب پہ بھاری کا ٹوئٹ پوسٹ کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں