چین کے چنگائی صوبے میں صحرائے گوبی میں ریت کے طوفان کی وجہ سے کچھ شہر دھول کے بادلوں سے ڈھک گئے۔
سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی خبر کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والے ریت کے طوفان نے ہیشی منگولیا اور تبت کے خود مختار صوبے کی بستیوں کو متاثر کیا۔
یہ علاقے ہوا کے ذریعے اٹھنے والے دھول کے بادلوں کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گئے جن کی رفتار 53 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی اور بعض مقامات پر حد نگاہ 200 میٹر تک کم ہو گئی۔