ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کو ہلاک اور کمانڈر سمیت 4دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کر لی گئیں۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔پہلے آپریشن میں ایک ہائی ویلیو دہشت گرد کمانڈر کو زخمی حالت میں 3 دیگر دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کر لی گئیں۔مارے گئے اور پکڑے گئے تمام دہشت گرد وںکا تعلق کالعدم حافظ گل بہادر گروپ سے ہے ۔یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں