ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں کارروائیاں؛ دہشتگرد کمانڈر سمیت 4 گرفتار اور تین ہلاک، آئی ایس پی آر

شمالی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں 2 آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر سمیت 4 ساتھیوں کو گرفتار اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلے آپریشن میں انتہائی خطرناک و مطلوب دہشت گرد کمانڈر3 ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا جبکہ دوسرے آپریشن میں3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ،گولہ بارود اور اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی گئیں، گرفتار اور ہلاک شدہ تمام دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بھادر گروپ سے تھا۔

علاوہ ازیں دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اوراغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں