ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا یوٹیوب سے اسلامی اور سماجی اقدار سے متصادم اشتہارات ہٹانے کا مطالبہ

سعودی عرب نے آن لائن ویڈیو شیئرنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے اسلامی اور سماجی اقدار سے متصادم اشتہارات ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف آڈیو ویژول میڈیا اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب سعودی عرب میں صارفین کے لیے ایسے اشتہارات دکھا رہا ہے جو کہ میڈیا کے مواد کے قوانین کے برعکس  اور  اسلامی اور معاشرتی اقدار سے متصادم ہیں ۔

اس میں کہا گیا کہ آڈیو ویژول میڈیا کی جنرل اتھارٹی اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے یوٹیوب سے درخواست کی کہ وہ زیر بحث اشتہارات کو ہٹا دےاور نہ ہٹانے کی صورت میں   ضروری قانونی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں