کوئٹہ : بلوچستان میں بارشوں سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ، مزید 104 افراد جاں بحق،61 زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے مزید 2 بچے جاں بحق ہوئے جس کے بعد افراد کی تعداد 104 ہوگئی،
بارش سے ہونے والی 2 بچوں کی اموات موسی خیل اور ڈیرہ بگٹی میں واقع ہوئیں۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2 بچے بارشوں کی نذر ہوگئے
جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 104 ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جن میں 40 مرد 30خواتین اور 34 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی۔
اس کے علاوہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 61 افراد زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 6068 مکانات منہدم اور نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بارشوں میں 565 کلو میٹر مشتمل مختلف 4 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں
جبکہ بارشوں سے 712 مال مویشی مارے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 1 لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔