ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف کے الیکٹرک اور حکومت کو نوٹسز جاری

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس لاگو کرنے کیخلاف انجمن تاجران سندھ کی درخواست پر کے الیکٹرک، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے ہیں۔

سندھ بائیکورٹ میں بجلی کے بلز میں سیلز ٹیکس لاگوکرنے کیخلاف انجمن تاجران سندھ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ چھوٹے تاجر اس زمرے نہیں آتے، حکومت کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

 سیلز ٹیکس کا نفاذ بجٹ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ماہ کے بجلی بلز میں ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق چھوٹے تاجروں پر کمرشل بجلی میں ٹیکس شامل ہونگے۔عدالت نے کے الیکٹرک، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 اگست تک تفصیلی جواب پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل طلب کرلیے۔درخواست جاوید شمس صدر کراچی ڈویژن انجمن تاجران نے دائر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں