ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے میزائل تمام اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، نصراللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے تیل اور گیس کے بحران کے پس منظر میں جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے اس بات پر زور دیاہے کہ لبنانی ریاست لبنان اور اس کی دولت کی حفاظت کرنے والا مناسب فیصلہ لینے سے قاصر ہے اور اس لیے ہم مزاحمتی فیصلہ کرنیپرمجبور ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان کو اب ایک تاریخی موقع کا سامنا ہے جس میں یورپ کو روسی تیل اور گیس کے متبادل کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکی صدر جو بائیڈن گیس اور تیل کے لیے خطے میں آئے تھے۔

 سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات فراہم کر سکتے ہیں اس سے یورپ کی ضرورت پوری نہیں ہو گی۔بہ قول نصراللہ امریکا اور یورپ کو تیل اور گیس کی ضرورت ہے اور اسرائیل اس میں ایک موقع دیکھ رہا ہے۔

ن کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن خطے میں جنگ نہیں چاہتے اور یہ معاملہ ہمارے لیے اپنے تیل کے لیے دبا ڈالنے کا ایک موقع ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کریش اور قنا کا نہیں ہے بلکہ لبنان کے حقوق کے بدلے فلسطین کے پانیوں میں اسرائیل سے لوٹے گئے تیل اور گیس کے تمام ذخائر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں