ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں مونکی پاکس کیسوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے: عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں مونکی پاکس کیسوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے ادارے کے جنیوا مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مونکی پاکس وائرس کے تازہ اعداد و شمار کے بارے میں  بریفنگ دی ہے۔

گبریسس نے کہا ہے کہ "اس وقت تک 78 ممالک سے 18 ہزار کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کیسوں کے 70 فیصد کا تعلق عالمی ادارہ صحت کے یورپی علاقے اور 25 فیصد کا تعلق امریکی علاقے سے ہے”۔

گبریسس نے کہا ہے کہ مریضوں کے 10 فیصد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ممالک ، معاشروں اور افراد کے اس خطرے کو سنجیدگی سے لینے اور اس کے پھیلاو کے سدّباب کے لئے ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی صورت میں وباء کو روکا جا سکتا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں