ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت بابر کی کارکردگی پر منحصر ہے، رِکی پونٹنگ

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کا انحصار کپتان بابر اعظم کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی پر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے ڈیجیٹل پروگرام میں بات کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگر بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اچھا کھیل پیش نہیں کرتے تو مجھے نہیں لگتا پاکستان جیت سکتا ہے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں نے اسے کچھ سال پہلے یہاں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قریب سے اور ذاتی طور پر دیکھا تھا اور میں نے اس وقت کہا تھا کہ جہاں تک ٹیسٹ میچ بیٹنگ کا تعلق ہے, اس آدمی کے لیے آسمان ہی حد ہے. بابر شاید پچھلے دو سالوں میں مزید بہتر ہوگیا ہے ۔

سابق آسٹریلوی کپتان کے مطابق پاکستان کے اوپنرز بہت اہم ہیں اور ان کے نئے گیند کرنے والے بولرز بھی اہمیت رکھتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں اسپن بولرز کا کردار وکٹوں کے حوالے سے کچھ زیادہ مشکل ہو سکتا ہے جو شاید انہیں مدد نہیں دے۔

رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کی کہ مجھے لگتا ہے کہ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا ہی ہوں گے اور مجھے صرف اتنا کہنا پڑے گا کہ آسٹریلیا فائنل میں بھارت کو ہرائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں